جمعرات کے روز بھارتی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 720 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 1 ہزار 129 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس طرح ملک بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 635 ہو چکی ہے، جبکہ ملک گیر سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 29 ہزار 861 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ماہرین صحت نے متنبہ کیا تھا کہ بھارت میں اموات کی تعداد پیش کیے گئے اعداد و شمار سے زیادہ ہے کیونکہ کچھ ریاستوں نے ہلاکتوں کی درجہ بندی کرنے کے لئے مختلف معیار کا استعمال کیا ہے۔
خیال رہے کہ تقریبا 60 فیصد متاثرین کا تعلق ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، تمل ناڈ اور دہلی سے ہے۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل کے بعد بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔