ETV Bharat / bharat

دہلی سمیت شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں گراوٹ - شمالی بھارت کی خبر

دہلی میں درجہ حرارت گر کر قریب 22 سالہ ریکارڈ پر آگیا ہے جبکہ شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے ساتھ ساتھ شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دہلی سمیت شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں گراوٹ

author img

By

Published : Dec 18, 2019, 8:36 AM IST

جنوبی کشمیر کے پہلگام میں منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہماچل پردیش میں 19 اور 21 دسمبر کے درمیان شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دہلی سمیت شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں گراوٹ
دہلی سمیت شمالی بھارت میں درجہ حرارت میں گراوٹ

شمالی بھارت کے بیشتر علاقوں میں برفیلی ہواؤں سے راحت نہیں ملی اور پارہ نیچے گرنے سے منگل کو سردی اور بڑھ گئی۔ دہلی میں 22 برسوں میں دوسرا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق مغربی ہمالیہ کے خطے سے آنے والی تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ ابر آلود رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

منگل کے روز قومی دارالحکومت میں درجہ حرارت موسم کے اوسط سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے 10 ڈگری کم تھا۔ 1997 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دہلی میں آج کے روز بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 14 اور نو ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

جموں وکشمیر اور لداخ کے بیشتر علاقوں میں حالیہ برف باری کے بعد رات کا درجہ حرارت میں گراوٹ جاری رہی۔ برف باری کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے باعث منگل کے روز جموں سری نگر قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک متاثر رہا۔ دونوں علاقوں میں پہاڑوں سے برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں لیکن لوگوں کو صبح سورج نکلنے سے کچھ راحت ملتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ جنوبی کشمیر کے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے ساتھ ہی یہ وادی کا سب سے زیادہ سرد مقام تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سری نگر میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ نیچے تک درج کیا گیا۔

لداخ علاقے میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ سرد لیہ مقام تھا۔ یہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا۔ اسی دوران جموں میں درجہ حرارت میں کچھ بہتری آئی ہے اور یہ 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا لیکن برفیلی ہوائیں اور ابر آلود حالات کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق جموں خطے کے بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی دوران ضلع ریاسی کے ماتا واشنی دیوی مندر کے یاترا کے بیس کیمپ ، کٹارا میں درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر کو سبھی موسموں میں ملک کے زیادہ تر حصوں سے ملانے والی واحد قومی شاہراہ پر گنگرو رامسو اور ضلع رامبن کے ماؤمپسی میں رات کے وقت تودے گرے۔ جس کے بعد حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں راستہ بند کر دیا گیا۔

ہماچل پردیش میں موسم خشک اور سرد رہا۔ منالی، کفری، کیلونگ اور کلپا میں درجہ حرارت صفر ڈگری سے کم تھا۔ شملہ موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ ریاست کا سب سے سرد مقام کیلونگ تھا، جو لاہول-اسپیٹی کا انتظامی مرکز تھا، جہاں درجہ حرارت منفی 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات نے 19 سے 21 دسمبر کے بیچ ریاست میں برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔

اتراکھنڈ میں منگل کے روز آسمان صاف رہا لیکن شدید سردی برقرار رہی۔ 12 تا 13 دسمبر کو پہاڑی کی اونچی چوٹیوں میں شدید برف باری ہوئی، جس کی وجہ سے متعدد شاہراہیں اور سڑکیں بند ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کے روز پنجاب اور ہریانہ میں دن کا درجہ حرارت معمول سے کچھ ڈگری نیچے چلا گیا جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے مشترکہ دارالحکومت چنڈی گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے سات ڈگری کم ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجستھان میں سردی کی لہر شدت اختیار کر گئی ہے جبکہ ریاست کے واحد پہاڑی اسٹیشن ماؤنٹ آبو میں پیر کی رات کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.