ETV Bharat / bharat

رکن پارلیمان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ کا عطیہ دیا - بی بی پاتؒ نے دیا ایک کروڑ

ریاست تلنگانہ کے ظہیرآباد پارلیمانی حلقے سے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمان بی بی پاٹل نے مہلک وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اپنے پارلمانی فنڈ سے ایک کروڑ ایک لاکھ کا عطیہ دیا ہے۔

رکن پارلیمان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک کروڑ کا عطیہ

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:03 AM IST

انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقے کے دو اسمبلی حلقوں سنگا ریڈی اور کاما ریڈی میں پچاس لاکھ اور اکیاون لاکھ کا عطیہ دیا ہے۔

مہلک وبا کورونا وائرس سے لوگوں کے علاج ومعاملجے کے لیے نیز انہیں ماسک و سینیٹائزر مہیا کرانے کے لیے انہوں نے یہ عطیہ دیا ہے تاکہ اس مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج ومعالجہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر سمیت بھارت کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے اور اس سے بھارت میں تقریباً 600 افراد متاثر ہیں۔

جبکہ 10 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں، اس بیماری سے بچنے اور اس کی روک تھام کے لیے بھارتی حکومت نے اکیس روز کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.