ETV Bharat / bharat

اتفاقی طور رائفل سے گولی خارج، سب انسپکٹر کی موت - ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر

اتفاقی طور پر اے کے 47رائفل سے گولی خارج ہو جانے کے نتیجہ میں ریزرو پولیس سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔

اتفاقی طور رائفل سے گولی خارج، سب انسپکٹر کی موت

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 8:46 PM IST

اے کے 47سروس رائفل سے اتفاقی طور خارج ہونے والی گولی کے سبب ریاست تلنگانہ کے ضلع کوتہ گوڑم کے چرلہ منڈل میں تلاشی مہم پر گئے ریزرو پولیس سب انسپکٹر کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر کی شناخت اے سائی کمار کے طور پر کی ہے۔

25سالہ اے سائی کمار اپنے ساتھ اے کے 47لئے تلاشی مہم پر تھا کہ اتفاقی طور پر بندوق سے گولی خارج ہو گئی۔

ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب پولیس کی ٹیم چناپورم علاقہ کے جنگلات میں نکسلائٹس کی تلاش میں تھی۔

اے سائی کمار کی لاش کو بھدراچلم کے ایریا اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.