ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: خود ساختہ عامل گرفتار

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں پولیس نے ایک عامل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اہلکار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ کسی بھی خود ساختہ اور نام نہاد عامل کے چکر میں نہ آئیں'۔

telangana: self-styled godman arrested for claiming to cure covid-19 symptoms
تلنگانہ: خود ساختہ عامل گرفتار
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:59 AM IST

حیدرآباد کے میاں پور میں پولیس نے ایک خود ساختہ عامل کو اس وقت گرفتار کیا ہے۔ جب وہ عامل کووڈ 19 کا 'کامیاب علاج' کرنے کا دعوی کررہا تھا، یہی نہیں بلکہ اس نے ایک شخص سے کورونا کا روحانی علاج کے نام پر 12،000 روپے فیس بھی وصول کی۔

میاں پور پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق 'اس نے اب تک 70 سے زیادہ لوگوں کو دھوکہ دیا ہے'۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 'ملزم لوگوں کو جمع کرنے اور بخار، پیٹ اور صحت سے متعلق دیگر امراض کو ٹھیک کرنے کا دعوی کر رہا تھا۔ اب تک اس نے 70 سے زیادہ افراد کو دھوکہ دیا ہے'۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایک پولیس اہلکار نے عوام سے کہا ہے کہ 'وہ کسی بھی خود ساختہ اور نام نہاد عامل کے چکر میں نہ پھنسیں۔ کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں'

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گریٹر حیدرآباد سے زیادہ کیس اضلاع میں پائے گئے ۔ رنگاریڈی ، میڑچل اور سنگاریڈی میں پازیٹیو کیسوں میں تیزرفتار اضافہ تشویش کا باعث ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متعلق مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جو اعدادو شمار جاری کیا، اس کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 13,36,861ہ وگئی اور مرنے والوں کی تعداد 31,358 ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.