ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: آرٹی سی ہڑتال نویں دن جاری - کھمم ضلع میں بس بند

آرٹی سی ڈرائیور سرینواس ریڈی کے اقدام خودسوزی پر کھمم ضلع میں کشیدگی دیکھی گئی۔

تلنگانہ آر ٹی سی ہڑتال نویں دن میں داخل ۔ کھمم ضلع میں بس بند
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 1:28 PM IST

تلنگانہ آرٹی سی جے اے سی کی ہڑتال نویں دن میں داخل ہوگئی۔اس کے پیش نظر متحدہ کھمم ضلع میں آج جے اے سی نے بس بند کی اپیل کی تھی جس سے آج صبح ہی سے بس اسٹینڈس کے قریب آرٹی سی کے ورکرس کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے احتجاج کیا۔ساتھ ہی ورکرس کے احتجاج کو کانگریس،سی پی آئی، سی پی ایم، نیوڈیموکریسی جماعتوں سمیت ورکرس کی تنظیموں، طلبہ تنظیموں کی حمایت حاصل رہی۔

اس سلسلہ میں ملازمت کے لئے جانے والے عارضی ملازمین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کیاگیا ہے۔

پولیس نے کوتہ گوڑم میں سی پی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔سی پی ایم کے لیڈروں نے اس بند کی مکمل حمایت کی۔پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتجاج کے لئے پہنچی جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا۔

کوتہ گوڑم میں ان کارکنوں نے عارضی اسٹاف کی جانب سے چلائی جارہی بسوں کو روکنے کی کوشش کی۔اس ہڑتال کے موقع پرگزشتہ روز کھمم میں احتجاج کیاگیا تھا جس کے بعد آرٹی سی کا ڈرائیور جس کی شناخت سرینواس ریڈی کے طورپر کی گئی ہے،اپنے گھر جانے کے بعد اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگالی تھی۔

اس کو بچانے کی اس کی بیوی اور بیٹے نے کوشش کی تھی جس میں بیٹا بھی جھلس گیا۔سرینواس ریڈی تقریبا 90فیصد تک جھلس گیا جسے علاج کے لئے حیدرآباد کے کنچن باغ کے اپولو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Intro:Body:

sunday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.