ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 ٹیسٹ اور علاج سے متعلق جی او جاری

تلنگانہ کے محمکہ صحت نے اس اقدام کو عوام کے لیے واضح رہنمائی اور نجی اسپتالوں کے استحصال سے بچنے لیے اہم اقدام قرار دیا ہے۔

telangana govt issues go to test and treat covid patients with fixed ceiling price
کووڈ 19 ٹیسٹ اور علاج سے متعلق جی او جاری
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 7:52 AM IST

Updated : Jul 27, 2020, 8:46 AM IST

تلنگانہ حکومت نے نجی اسپتالوں اور نجی لیباریٹریز میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مریضوں کی جانچ اور علاج کی قیمتوں پر حد مقرر کرنے کا حکومتی حکم (جی او) جاری کیا ہے۔

تلنگانہ کے محمکہ صحت کے مطابق 'جب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی ہے، اس وقت سے ہی کووڈ 19 وبائی صورتحال خوفناک رفتار سے بڑھ رہی ہے لہذا تلنگانہ حکومت نے اسپتالوں اور نجی لیبارٹریز کے ذریعہ وصول کیے جانے والی قیمتوں سے متلعق جی او جاری کیا ہے'۔

telangana govt issues go to test and treat covid patients with fixed ceiling price
تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او

عہدیداروں کے مطابق اس سہولت کے ذریعہ فراہم کردہ علاج و معالجے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مناسب چارج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ باقاعدہ بیڈ، انٹنسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو)، بغیر وینٹیلیشن اور آئی سی یو وینٹیلیشن وغیرہ پیکیج میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ تمام اہم چیزوں کو واضح طور پر مذکورہ جی او میں درج کیا گیا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ انشورنس اسکیموں کو سبسکرائب کرنے والے مریضوں اور ساتھ ہی مختلف معاہدوں / ایم او یوز کے تحت زیر علاج مریضوں کے لیے یہ جی او لاگو نہیں ہوگا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ اسپتالوں اور مختلف اسپانسر شدہ گروپز یا دیگر کارپوریٹ اداروں میں داخل مریضوں پر اس طرح کی رعایتی قیمتیں لاگو نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے اتوار سے کورونا کے بلیٹن کو نئے انداز میں پیش کرنا شروع کیا ہے۔ سابق میں بھی روزانہ اموات، مرنے والوں کی تعداد کی تفصیلات پر مبنی یہ بلیٹن جاری کیا جاتا تھا۔ تاہم اتوار سے نئے انداز میں یہ بلیٹن جاری کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 27, 2020, 8:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.