اس نے کہا کہ اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد بھیجا جائے۔جب اس تعلق سے طبی اہکاروں سے دریافت کیاگیا توانہوں نے علاج میں لاپرواہی کی تردید کی اور کہا کہ شوگر کی دوا اور انسولین کے مسئلہ پر متاثر اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے درمیان ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد متاثر شخص نے برہمی کے عالم میں یہ ویڈیو بنایا اور اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا۔
اسپتال سپرنٹنڈنٹ پراتیما راجو نے یہ بات بتائی۔اس ویڈیو میں اس شخص نے کہاکہ اتوار کی دوپہر وہ اس اسپتال میں آیا تھا۔اس دن اس کا معائنہ کرتے ہوئے اس کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔
اُس دن سے آج تک ڈاکٹر نے اس کا معائنہ نہیں کیا اور صرف نرسس ہی اس کا علاج کررہی ہیں۔اس کو آکسیجن اور ونٹی لیٹر سے محروم کیاگیااور جب اس سے پوچھا گیا تو ایک گولی ہی دی گئی۔اس نے کہاکہ اس کو حیدرآباد منتقل کیاجائے۔