ریاستی محکمہ بجلی کی تعریف کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ٹرانسکو، جینکو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ، دیگر ڈائریکٹرز اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی کہ انھوں نے بہ حسن و خوبی اپنی خدمات انجام دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں اچانک لائٹس سوئچ آف کرنے کی وجہ سے 1500 میگا واٹ کی بچٹ ہوئی ہے۔
اس طرح تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قوم سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو نشان زد کرنے کی اپیل پر ریاست میں بجلی کی سوئچنگ آف لائٹس کو آسانی سے نمٹنے پر ریاستی محکمہ بجلی کو مبارکباد پیش کی۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو نشان زد کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی 9 بجکر 9 منٹ تک گھروں کی لائٹس بند کرنے اور محض موم بتیاں / دیا جلانے کی اپیل کے جواب میں اتوار کی رات پورے ملک میں روشنی کی گئی۔