تلنگانہ کی تہذیب کے علامت بتکماں فیسٹیول کی یہ جھانکی جس کا موضوع میڈارم۔سمکا سارالماں جاترا اور ہزار ستون کا مندر دیا گیا تھا نے شرکا کی توجہ مرکوز کی۔
جھانکی میں شامل قبائلیوں کا رقص بھی بہترین تھا۔ساتھ ہی بنجاروں کے لباس پہنے ہوئے فنکار بھی تھے جو قبائلی کلچر اور روایات کا اظہار کررہے تھے۔
سن 2015 میں پہلی مرتبہ تلنگانہ نے اپنی جھانکی پیش کی تھی۔یوم جمہوریہ کے موقع پر اے پی کی بھی جھانکی پیش کی گئی۔اس جھانکی میں کُچی پوڑی،کونڈاپلی دستکاری،قلمکاری پینٹنگس کو ظاہر کیاگیا۔