دراصل تیج پرتاپ یادو نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی قریبی ساتھیوں کے لیے ٹکٹ کا مطابلہ کیا ہے، اور وہ پارٹی کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔
ان کیناراضگی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہبہار کے سارن پارلیمانی حلقے سے چندریکا رائے کو پارٹی کا امیدوار بنائے جانے کے وہ خلاف ہیں اور وہ چندریکا رائے سے ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
تیج پرتاپ یادو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چندریکا رائے سے ٹکٹ واپس نہیں لیا گیا تو وہ سارن سیٹ سے پارلیمانی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے لیے شیوہر اور جہان آباد سیٹ سے ٹکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ ان پارلیمانی سیٹوں سے اپنی نئی پارٹی 'لالو-رابڑی مورچہ ' سے اپنے امیدوار اتاریں گے۔