تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 'ہماری پارٹی کے اراکین اسمبلی کو پریشان کیا جا رہا ہے اور اسمبلی میں ان کی معطلی کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے سوال کیا کہ ایوان کی کارروائی اسپیکر چلا رہے ہیں یا پھر وزیراعلی؟
اس کے علاوہ ٹی ڈی پی کے اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی میں ریلی نکالی اور پارٹی کے اراکین پر جاری حملے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔