ETV Bharat / bharat

'آزاد ہندوستان کا دوسرا سیاہ ترین دن' - Construction of Ram Temple

'سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس بات کا ذکر کیا کہ بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی مسجد کی اراضی پر مندر بنانے کی اجازت دے دی گئی'۔

'آزاد ہندوستان کا دوسرا سیاہ ترین دن'
'آزاد ہندوستان کا دوسرا سیاہ ترین دن'
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:48 PM IST

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نائب صدر تسلیم رحمانی سے بات کی اور ان سے معلوم کیا کہ رام مندر کے سنگ بنیاد پر ان کی خیالات کیا ہیں جس پر تسلیم رحمانی نے کہا کہ' یہ بھارت میں رہنے والی اقلیتی برادری پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔

'آزاد ہندوستان کا دوسرا سیاہ ترین دن'

انہوں نے کہاکہ 'پانچ اگست یعنی آج کا دن بھارت کی تاریخ میں رقم کر دیا گیاہے، ایک برس قبل اسی تاریخ کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹایا گیا تھا اور آج تقریباً 450 برس پرانی بابری مسجد کی اراضی پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ' گذشتہ برس اسی تاریخ کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ہوئی تھی اور اب رام مندر کا سنگ بنیاد بھی اسی تاریخ کو رکھا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ' سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس بات کا ذکر کیا کہ بابری مسجد کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی لیکن اس کے باوجود بھی مسجد کی اراضی پر مندر بنانے کی اجازت دے دی گئی'۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد، دانشواروں میں تشویش

انہوں نے کہاکہ' اس سب کے پیچھے ایک یہی منشا نظر آتی ہے کہ اقلیتی برادری کو اس بات کا احساس کرایا جائے کہ اب طاقت ان کے پاس ہے اور طاقت کے بل پر کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.