ETV Bharat / bharat

تملناڈو کے دوسرے وزیر کورونا سے متاثر - تملناڈو کے دوسرے وزیر کورونا سے متاثر

تملناڈو کے بجلی وزیر تھانگمنی اور ان کے بیٹے دھرنی دھرن کی کووڈ-19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔

تملناڈو کے دوسرے وزیر کورونا متاثر
تملناڈو کے دوسرے وزیر کورونا متاثر
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 5:25 PM IST

تملناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے‘ کے سینیئر رہنما اور بجلی کے وزیر پی تھانگمنی اور ان کا بیٹا بدھ کے روز کورونا وائرس (کووِڈ۔19) سے متاثر پائے گئے۔

وزیر کے قریبی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ تھانگمنی اور ان کے گھر کے اراکین کا کل ٹیسٹ کیا گیا جس میں تھانگمنی اور ان کے بیٹے دھرنی دھرن کی آج رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جس کے بعد دونوں کو شہر کے اپولو اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ دونوں میں کورونا کی بہت معمولی علامات ہیں۔

تھانگمنی کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد وہ آج دوپہرریاستی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی، نئی اورقابل تجدید توانائی آر کے سنگھ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔

وہ کورونا سے متاثر ہونے والے ریاست کے دوسرے وزیر اور دسویں رکن اسمبلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے چھٹے رکن اسمبلی ہیں۔

قبل ازیں اعلیٰ تعلیم کے وزیر اور پالاکوڈ سے رکن اسمبلی کے پی انبالگن کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا اور ان کا ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

اس کے علاوہ اے آئی اے ڈی ایم کے شری پیرومبدور کے رکن اسمبلی پاراکُڈی کے رکن رکن اسمبلی این ستن پربھاکر، الونڈُرپیٹ کے رکن اسمبلی کمارگرو اور کویمبٹور جنوب کے رکن اسمبلی امن ارجنن کورونا متاثر پائے گئے اور ان سبھی کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: قرنطینہ میں لڑکے کی خودکشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.