مدھیہ پردیش کے کورونا وائرس (کووڈ-19) اسپتالز میں آکسیجن کی کمی کے مسئلے پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مہاراشٹر کے وزیراعلی اودھو ٹھاکرے سے بات کی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسیز کے درمیان ریاست کے اسپتالز میں آکسیجن کی کمی ہورہی ہے۔
اسی ضمن میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مہاراشٹر کے وزیراعلی اودھو ٹھاکرے سے بات کی ۔
دراصل مہاراشٹر کے ذریعے مدھیہ پردیش کومیڈیکل آکسیجن کی سپلائی روکنے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان حرکت میں آئے اور وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی ۔
ٹھاکرے میں نے کہا ہے کہ 'آکسیجن کی پریشانی ریاست مہاراشٹر میں بھی ہے۔ اس کے باوجود بھی ہم آکسیجن کی کمی کو ختم کر کے عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں'۔
اس سے قبل وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے میٹنگ میں طئے کیا کہ گجرات اور اترپردیش سے بھی مدھیہ پردیش کی ضرورت کی آکسیجن ملے گی۔ جس کے بعد صوبے میں ستمبر کے آخر تک 150 ٹن آکسیجن وصول کی گئی۔
مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے سیکرٹری راجیش بھوشن نے سبھی ریاستوں کے وزرا اعلی سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کسی بھی ریاست کو آکسیجن کی سپلائی نہ روکے۔