موصول اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح اجئے کمار میں کورونا کی علامت ظاہر ہوئی جس کے بعد رائے سینا ہلس کے ساؤتھ بلاک کے وزارت دفتر میں کام کرنے والے کم از کم 35 افسران کو گھروں میں ہی قرنطین کر دیا گیا ہے۔
تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ کیا سیکریٹری دفاع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے؟ وزارت دفاع کے ترجمان نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
اسی دوران فوج کے دو اعلی افسران نے بتایا کہ کمار میں انفیکشن پائے گئے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر دفتر نہیں آئے۔
وزیر دفاع ، سیکرٹری دفاع ، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف نیوی کے دفاتر ساؤتھ بلاک کی پہلی منزل پر ہیں۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کمار کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے یا نہیں۔
اسی دوران راجیہ سبھا اور لوک سبھا سکریٹریٹ کے تین عہدیدار کورونا مثبت پائے گئے، ان کے ساتھ رابطے میں آئے دیگر ملازمین کو ہوم قرنطینہ کیا گیا ہے اور ان کے کام کرنے کی جگہ کو سینیٹائز کردیا گیا ہے۔