ETV Bharat / bharat

'حزب اختلاف یوپی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی' - کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی

بلیاء صحافی قتل معاملے پر کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی و بسپا کی صدر مایاوتی نے یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا، جسکے جواب میں بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ' حزب اختلاف اترپردیش حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔

syed shahnwaz Hussain reaction on mayawati and priyanka allegation
'حزب اختلاف یوپی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی'
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 8:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلیاء صحافی قتل معاملے پر کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر صحافیوں کی سکیورٹی میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ' صحافیوں کی آزادی کے تعلق سے اس کا رویہ قابل مذمت ہے اور بسپا کی صدر مایاوتی نے بھی یوگی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے'۔

'حزب اختلاف یوپی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی'

اس بابت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے پرینکا گاندھی اور بسپا کی صدر مایاوتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئےکہاکہ' ان دونوں رہنماؤں کا مقصد صرف بیان بازی کرنا ہے اور یہ لوگ اترپردیش حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کرتی ہیں'۔

انہوں نے مزید کہاکہ' یوگی حکومت ان معاملوں پر سخت قدم اٹھائے گی یوگی حکومت میں کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

کپل سبل کے ٹوئٹ سے کانگریس میں' تلخی' کے اشارے

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری نے ٹوئٹ اپنے توئٹ میں صحافیوں کے قتل کی تاریخ دیتے ہوئے کہاکہ '19 جون کو شبھم منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی کو وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست رتن سنگھ کا قتل۔ بلیاء میں گذشتہ تین ماہ میں تین صحافیوں کے قتل۔ گیارہ صحافیوں پر خبر لکھنے کے سبب ایف آئی آر درج۔ اترپردیش حکومت کا صحافیوں کی سکیورٹی اور آزادی کے سلسلے میں رویہ قابل مذمت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.