ETV Bharat / bharat

آرٹیکل 370 کی منسوخی : 'شیاما پرساد مکھرجی آج فخرکرتے' - جموں و کشمیر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن سنگھ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی ہے اور آج کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کی اپنی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

Syama Prasad Mookerjee would've been proud about Article 370 abrogation: Harsh Vardhan
ڈاکٹر ہرش وردھن
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 12:53 PM IST

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 119 ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا 'مکھرجی آرٹیکل 370 کی منسوخی پر فخر محسوس کر تے۔'

دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا 'مکھرجی آج فخر محسوس کرتے کیونکہ ان کے خیالات سے متاثر پارٹی نے جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن دینے والی آئین ہند کی دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا، جس کے لئے ملک، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔'

انہوں نے کہا شیاما پرشاد مکھرجی ہمیشہ سے ہی 'ایک ملک، ایک آئین' کے حق میں تھے۔ بھاجپا نے ان کا خواب کو عملی جامہ پہنایا۔

واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی آج شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن سنگھ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی ہے اور آج کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان کی اپنی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

آج ڈاکٹر مکھرجی کی 119 ویں یوم پیدائش ہے۔

شاہ نے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شکل میں، ملک کو ایک بصیرت رہنما ملا، جو ہندوستان کی مشکلات کی بنیادی وجوہات اور مستقل حل پر زور دیتا رہا اور ان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی۔ ثقافتی قوم پرستی پر مبنی جن سنگھ اور آج کی بی جے پی، ڈاکٹر مکھرجی کی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید لکھا 'ڈاکٹر مکھرجی نے بھی تعلیم اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لئے بہت جدید کام کیا۔ وہ تعلیم کے معیار اور تحقیقی کام کےبہت زیادہ حق میں تھے۔ کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی لگن اور وطن عزیز کے لئے قربانی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.