ستلج - یمنا لنک سے متعلق انڈین نیشنل لوک دل کے ریاستی ترجمان سکھبیر تنور نے ایک عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی عوام خاص کر جنوبی ہریانہ کے گڑگاؤں، ریواڑی، مہیندر گڑھ، میوات اور جھجر کے لیے رام مندر سے زیادہ اہم ستلج - یمنا لنک کا پانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو فوری طور سے نافذ کرتے ہوئے رام مندر کا کام شروع کر دیا اسی طرح سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ستلج - یمنا لنک کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو ایس وائی ایل کا پانی ملنا چاہیے۔ یہ مسئلہ یہاں کے لوگوں کیلئے رام مندر سے زیادہ اہم ہے، کیونکہ لوگوں کی زندگی اس سے وابستہ ہے اور یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔