ETV Bharat / bharat

سشانت کی پوسٹ مارٹم رپوٹ میں خود کشی کی تصدیق

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:26 AM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کے روز ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی، آج ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

سوشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپوٹ میں خود کشی کی تصدیق

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی دیر رات پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا جس کی رپوٹ آج آگئی ہے، رپوٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت پھانسی کے پھندے پر لٹکنے سے ہوئی ہے، وہیں ان کے اعضا کے کچھ نمونوں کو کالینا میں قائم فورنسک لیب میں مزید تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش ابھی کوپر مردہ خانہ میں رکھا ہوا ہے۔

وہیں ان کے اہل خانہ میں سے ان کی بہن اور ان کے بہنوئی وہاں پہنچ چکے ہیں، لیکن ان والد ابھی تک نہیں پہنچے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق وہ تھوڑی دیر میں پٹنہ سے ممبئی کے لیے رونہ ہوں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ سوشانت سنگھ راجپوت کے خود کشی کرنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان کی موت سے پورا بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں ہی پھانسی کے پھندے پر لٹکے ہوئے پائے گئے تھے، ان کے گھر پر کام کرنے والے شخص نے پولیس کو فون کر کے سشانت سنگھ کی خود کشی کرنے کی اطلاع دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.