ETV Bharat / bharat

سوشانت سنگھ خود کشی: بہار پولیس کے چار اہلکاروں کی ممبئی آمد

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:28 PM IST

اطلاعات کے مطابق پٹنہ سے چار پولیس اہلکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس کی تحقیقات میں ممبئی پولیس کی مزید مدد کے لئے ممبئی بھیجے گئے ہیں۔ اداکار کے اہل خانہ نے قبل ہی پٹنہ پولیس سے رابطہ کیا تھا کیونکہ وہ ممبئی پولیس کی تحقیقات سے ناخوش تھے۔

سوشانت سنگھ خود کشی: بہار پولیس کے چار اہلکاروں کی ممبئی آمد
سوشانت سنگھ خود کشی: بہار پولیس کے چار اہلکاروں کی ممبئی آمد

سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ نے پٹنہ پولیس سے رابطہ کرنے کے بعد ، ممبئی پولیس کے تفتیش کے عمل سے عدم اطمینان کا اظہار کیا ، پولیس کی مزید مدد کے لئے پٹنہ سے چار پولیس اہلکار ممبئی بھیجے گئے ہیں۔

تحقیقات کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اداکار کے افراد خاندان اس بات سے بھی نا خوش تھے کہ خود کشی کی وجوہات کا سبب ذہنی صحت کو قرار دیا جارہا تھا جس سے اداکاری کی موت ہوئی۔

حال ہی میں سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی سے جب ایک مداح کے سوال کیا کہ ان کے اہل خانہ نے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیوں نہیں کیا تو انہوں نے کہا کہ کنبہ ممبئی پولیس کی اطلاع کا انتظار کر رہا ہے اور اس کے بعد وہ مزید کارروائی کا منصوبہ بنائیں گے۔

پچھلے دو دن میں ، ممبئی پولیس نے مہیش بھٹ اور دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپوروا مہتا سے پوچھ گچھ کی ہے۔ بظاہر فلمساز کرن جوہر بھی اس ہفتے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ جبکہ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.