انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ بھارت میں ان کے اثاثے ضبط کرنے کے لیے شروع کی گئی کارروائی کے خلاف مفرور شراب کاروباری وجے مالیہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس پر آج ہونے والی سماعت ملتوی ہو گئی ہے، اب اگلی ہولی کے بعد ہوگی۔
مالیہ نے درخواست میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی املاک کو قرق کرنے پر روک لگانے کی مانگ کی ہے، مالیہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مبینہ بے ضابطگیوں کا سامنا کرنے والے کنگ فشر ایئر لائنز کے اثاثوں کے علاوہ دیگر اثاثوں کو نہیں جوڑا جانا چاہیے۔