ETV Bharat / bharat

'کیا کورونا کو پتہ ہے کہ طیارے میں وائرس نہیں پھیلانا ہے' - عید الفطر

سپریم کورٹ نے بیرون ممالک پھنسے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں میں سوشل ڈسٹینسِگ(سماجی فاصلے) کا خیال نہ رکھے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کو پھٹکار لگائی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : May 25, 2020, 7:46 PM IST

سپریم کورٹ نے عید کی تعطیل کے باوجود سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ایئر انڈیا سے پوچھا کہ کیا کورونا وائرس کو معلوم ہے کہ اسے طیارے میں بیٹھے مسافر کو متاثر نہیں کرنا ہے؟

عدالت عظمیٰ نے 'وندے بھارت مشن' کے تحت بھارتیوں کو وطن واپس لانے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کو غیر متعینہ بین الاقوامی پروازوں میں درمیان کی سیٹوں پر بھی مسافر بٹھا کر لانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 'اس کے بعد ایئر انڈیا کو بامبے ہائی کورٹ کے 22 مئی کے حکم کے مطابق درمیان کی سیٹیں خالی رکھنی پڑیں گی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بینچ نے عید الفطر کی چھٹی کے دن بھی شنوائی کرتے ہوئے مرکز اور ایئر انڈیا کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تُشار مہتا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کو عوام کے صحت کی فکر نہیں ہے، آپ کو ہوا بازی کی کمپنی کی صحت کی فکر زیادہ ہے'۔

تشار مہتا کو چیف جسٹس کے غصے کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے کہا کہ درمیان کی نشستوں کو خالی رکھ کر سوشل ڈسٹینسِنگ پر عمل پیرا ہونے سے بہتر حل یہ ہے کہ مسافروں کا ٹیسٹ کرنا اور انہیں قرنطین کیا جائے۔

تشار مہتا کی اس بات پر جسٹس بوبڈے نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت لہجے میں کہا کہ 'آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ درمیانی نشستوں میں تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟' کیا (کورونا) وائرس جانتا ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں ہے لہذا اسے کسی کو بھی متاثر نہیں کرنا ہے؟

تشار مہتا کی نوک جھوک کے درمیان سپریم کورٹ نے اپنا حکم لکھوایا، جس میں اس نے واضح کیا کہ وہ بامبے ہائی کورٹ کے عبوری حکم میں مداخلت کرنے کے حق میں نہیں ہے لیکن سالیسیٹر جنرل نے کچھ اعتراضات درج کروائے ہیں جن کا خیال کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ان پروازوں میں 10 دنوں تک درمیان کی سیٹوں پر سفر کی اجازت دے رہا ہے اس کے بعد اس پر بامبے ہائی کورٹ کا حکم نافذ ہوگا۔

تشار مہتا نے سماعت کے دوران عبوری راحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ درمیان کی سیٹوں پر سفری اجازت نہ دینے سے ہی بحران میں پھنسے کئی بھارتی شہریوں کو نصف اہل خانہ کے ساتھ ہی سفر کرنا ہوگا۔ جن مسافروں کے لیے درمیان کی سیٹیں بُک کی گئی ہوں گی انھیں طیارے سے اتار دیا جائے گا اور وہ اہل خانہ کے ساتھ سفر نہیں کر پائیں گے۔ اس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.