جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گَوئی کی بنچ نے بحران سے دوچار پی ایم سی بینک سے نقدی نکالنے پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی اپیل پر غور کرنے سے منع کردیا۔
بنچ نے عرضی گزار کو ہائی کورٹ میں جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت میں گزشتہ بدھ کے روز معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا تھا اور عدالت نے اس کی سماعت کے لئے جمعہ کی تاریخ مقرر کی تھی۔
عرضی گزار بنوج مشرا نے پی ایم سی بینک میں رکھی کھاتہ داروں کی رقم کے تحفظ کے لئے فوری طور پر عبوری اقدامات کئے جانے کے بارے میں ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔
عرضی میں کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت اور ریزرو بینک کو یہ ہدایت دی جانی چاہیے کہ سرکاری بینکز سمیت مختلف کوآپریٹو بینکز میں کھاتہ داروں کی رکھی ہوئی خون پسینے کی کمائی کامکمل تحفظ اور بیمہ ہونا چاہیے۔ اس کے لئے بینکوں میں جمع رقم کی سو فیصد حفاظت کے لئے مناسب اقدامات اور بیمہ کوریج یقینی بنایا جانا چاہیے۔
پی ایم سی کرپشن: سپریم کورٹ نے عرضی پرسماعت سے انکار کیا - پی ایم سی بینک کے کھاتے دار
سپریم کورٹ نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹیو بینک (پی ایم سی) کے کھاتہ داروں کو رقم نکالنے کی اجازت سے متعلق عرضی کی سماعت کرنے سے انکار کردیا۔
جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گَوئی کی بنچ نے بحران سے دوچار پی ایم سی بینک سے نقدی نکالنے پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی اپیل پر غور کرنے سے منع کردیا۔
بنچ نے عرضی گزار کو ہائی کورٹ میں جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت میں گزشتہ بدھ کے روز معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا تھا اور عدالت نے اس کی سماعت کے لئے جمعہ کی تاریخ مقرر کی تھی۔
عرضی گزار بنوج مشرا نے پی ایم سی بینک میں رکھی کھاتہ داروں کی رقم کے تحفظ کے لئے فوری طور پر عبوری اقدامات کئے جانے کے بارے میں ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔
عرضی میں کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت اور ریزرو بینک کو یہ ہدایت دی جانی چاہیے کہ سرکاری بینکز سمیت مختلف کوآپریٹو بینکز میں کھاتہ داروں کی رکھی ہوئی خون پسینے کی کمائی کامکمل تحفظ اور بیمہ ہونا چاہیے۔ اس کے لئے بینکوں میں جمع رقم کی سو فیصد حفاظت کے لئے مناسب اقدامات اور بیمہ کوریج یقینی بنایا جانا چاہیے۔
article id
Conclusion: