ETV Bharat / bharat

شرجیل امام کیس: سپریم کورٹ کا کارروائی روکنے سے انکار - ریاستوں کا جواب سنے بغیر کوئی عبوری حکم جاری نہیں کرسکتی

سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کے خلاف مختلف ریاستوں میں دائر مقدمات پر کارروائی روکنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ عرضی گزار نے اپنی درخواست میں صرف تمام مقدموں کو ایک جگہ منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 5:26 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن اور وی رماسبرامنیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کہا کہ وہ تمام ریاستوں کا جواب سنے بغیر کوئی عبوری حکم جاری نہیں کر سکتی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک صرف دہلی اور اتر پردیش حکومتوں نے ہی اس معاملے میں اپنے جوابی حلف نامے داخل کیے ہیں۔

آسام، منی پور اور اروناچل پردیش کی طرف سے جوابات آنا ابھی باقی ہیں۔ اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ تمام ریاستوں کا جواب دیکھے بغیر عبوری حکم جاری نہیں کرسکتی۔

تاہم عدالت نے منی پور، اروناچل پردیش اور آسام کو شرجیل امام پر دائر مقدمات پر اپنے حلف نامے دو ہفتوں کے اندر داخل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کیس کی آئندہ سماعت تین ہفتوں کے بعد ہوگی۔

اس سے قبل سماعت کے دوران، شرجیل امام کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ دوے نے موقف اختیار کیا کہ 27 مئی کو عدالت نے پانچ ریاستوں کو نوٹس جاری کیا تھا، لیکن ان میں سے کسی نے بھی وقت پر نوٹس کا جواب داخل نہیں کیا ہے۔

اترپردیش حکومت نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے اپنا جواب عدالت عظمیٰ میں پیش کیا ہے۔ اسی دوران، سالیسٹر جنرل تشارمہتا نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت کا جواب بھی تیار ہے، جو آج شام تک دائر کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.