چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے جمعرات کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے فنڈ سے یہ خصوصی عدالتیں قائم کرے۔
عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو 60دنوں کے اندریہ مخصوص عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں فوری طورپر کارروائی کرنے کے لئے کہاہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے کہاکہ ہم نے مرکزی حکومت کو ہر ایک ایسے ضلع میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں بچوں کے جنسی استحصال جرائم روک تھام (پاکسو) ایکٹ کے تحت 100سے زائد معاملات زیرالتوا ہیں۔
سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مرکز کو چار ہفتہ کے اندر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔
عدالت بچوں کے جنسی استحصال کے بڑھتے معاملات پر سماعت کررہی تھی۔