جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے مسٹر رمیش کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔
عدالت نے مرکز کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔
پارلیمنٹ نے گزشتہ جولائی میں آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کرکے انفارمیشن کمشنرز کی مدت کار اور دیگر شرائط میں ترمیم کی تھی جسے انہوں نے عدالت میں چیلینج کیا ہے۔