ETV Bharat / bharat

ادھو حکومت کو برخاست کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج - ادھو حکومت

ریاست مہاراشٹر میں سشانت سنگھ خودکشی اور کنگنا رنوت سے متعلق گذشتہ دنوں پیش آئے واقعات پر ریاستی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت کو برخاست کرنے اور وہاں صدرراج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 8:12 PM IST

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت مخلوط حکومت کو برخاست کرنے اور وہاں صدرراج نافذ کرنے سے متعلق پی آئی ایل خارج کردی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی زیرصدارت تین رکنی بنچ نے وکرم گہلوت کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ ایک اداکار کی موت ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریاست میں قانون وانتظام ختم ہوگیا ہے۔

جسٹس بوبڈے نے عرضی گزار سے کہا کہ بطور شہری وہ صدر سے رابطہ کرنے اور کوئی بھی عرضی لگانے کے لیے آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'اگر ایسا ہی مطالبہ کرنا ہے تو صدر کے پاس جائیے'۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ مہاراشٹر میں ریاستی مشینری فیل ہوگئی ہے۔ برسراقتدار جماعت قصورواروں کو بچانے کا کام کررہی ہے۔

عرضی میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت، اداکارہ کنگنا رنوت کا گھر توڑنے اور دھمکی دینے و سابق بحریہ افسر مدن لال شرما پر شیوسینا کارکنان کے ذریعہ جان لیوا حملے کا حوالہ بھی دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.