ETV Bharat / bharat

سپر 30 نے بہار کی مثبت شبیہ پیش کی: سشیل مودی

author img

By

Published : Jul 18, 2019, 11:43 PM IST

سشیل مودی نے کِلکاری بھون میں منعقد تقریب میں فلم سپر30کے چائلڈ آرٹسٹ اور ان کے سرپرستوں کو اعزاز سے نوازا۔

فائل فوٹو

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ ماہرحسابیات آنند کمار پر مبنی ہندی فلم 'سپر30' میں ریاست کی مثبت شبیہ پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل گنگا جل، اَپہرن اور گینگس آف واسے پور جیسی فلموں میں جرائم، اغواء کو بنیاد بناکر بہار کو دکھایا گیا تھا۔ داملو،شول اور ہِپ ہِپ ہُرّے جیسی فلمیں بہاری آرٹسٹوں نے ضرور بنائی تھی لیکن ان کی کہانیاں بہار سے مربوط نہیں تھیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے سپر 30 کو کامیاب فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ دنوں میں ہی فلم نے 100 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

یہ فلم ملک اور بیرون ملک کے تین ہزار اسکرین پر دکھائی جارہی ہے۔

Intro:Body:

news 3

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.