الیکشن کمیشن کے ذریعے اس مہم کے تحت پورے ملک کے دس لاکھ ووٹنگ مراکز پر یہ کام جاری رہے گا اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صوبائی اور ضلعی سطح پر یہ پروگرام چلایا جائے گا۔
چیف الیکشن کمیشن سنیل اروڑہ نے دار الحکومت نئی دہلی میں واقع الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں نیشنل ووٹر سروس پورٹل اور ووٹر ہیلپ لائن ایپ کا افتتاح کرکے اس مہم کا آغاز کیا۔
مسٹر اروڑہ نے کہا،’ووٹرلسٹ وہ بنیاد ہے جس پر کمیشن کا ڈھانچہ کھڑا ہے۔ میں تمام شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تفتیش کروالیں تاکہ بہتر رائے دہندگی کی خدمات انھیں حاصل ہو سکے‘۔