اس فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والے خطاط اپنی صوفی پینٹنگ کی نمائش کر رہے ہیں۔
یہ فیسٹیول 'چشتیاں فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام ہر برس ہوتا ہے۔
حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے مشن امن اور صوفی ازم کو فروغ دینے کے لیے ہر برس اجمیر میں انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر اسلامی خطاطی کی نمائش کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس فیسٹیول میں متعدد ایسی تصاویر نمائش کے طور پر رکھی گی ہیں جو اولیاء کرام کی زندگی پر روشنی ڈالتی ہیں۔
اجمیر میں منعقدہ اس صوفی رنگ فیسٹیول میں ہر برس غیر ملکی فنکار یعنی خطاط بھی شرکت کرتے ہیں جس میں ترکی، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، ایران، عراق سمیت امریکہ کے بھی خطاط آتے ہیں اور امن و انسانیت کا پیغام دینے والی پینٹنگ کی نمائش لگاتے ہیں۔
صوفی رنگ فیسٹیول میں اجمیرشریف حاضری دینے آئے سب مذاہب کے زائرین نے بھی شرکت کی یہ فیسٹیول آٹھ نومبر تک جاری رہے گا جہاں ایک ورکشاپ کے ذریعے خطاط صاحبان لائیو آرٹ کی نمائش کریں گے تو وہیں دوسری جانب فیسٹیول میں کلام الہی سے لیکر صوفیانہ قوالیوں کے ذریعے پیغام صوفی سخن دیا جائے گا۔