ETV Bharat / bharat

ایل اے سی پر سخت نگرانی اور فوری کارروائی کی ضرورت: وزارت دفاع

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے ذریعہ یکطرفہ تجاوزات کے سبب مشرقی لداخ میں صورت حال حساس بنی ہوئی ہے اور وہاں سخت نگرانی اور بدلے حالات کے مطابق فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 7:21 AM IST

بھارتی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی صورت حال طویل عرصے تک بنی رہ سکتی ہے۔ وزارت نے ایک دستاویز میں جون سے متعلقہ اہم سرگرمیوں کی معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک اور 5 مئی کے بعد سے خصوصی طور پر وادی گلوان میں چینی تجاوزات بڑھ رہا ہے۔

چینی فوج نے ہاٹ اسپرنگ علاقہ میں کگرانگ نالہ اور گوگرا اور پیگانگ تسو کے شمالی کنارے پر 17 اور 18 مئی کو تجاوزات کیا تھا۔

دستاویز میں گزشتہ جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں دونوں فریق کے فوجی ہلاک ہوئے تھے۔اس جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوئے تھے۔

چین کے بھی بڑی تعداد میں فوجی ہلاک ہوئے تھے حالانکہ چین نے اس بارے میں سرکاری تعداد کا انکشاف نہیں کیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ قابل قبول اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت چل رہی ہے لیکن موجودہ تعطل طویل رہنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.