ETV Bharat / bharat

'ٹھیلے والوں کو دس ہزار روپئے قرض دیا جائے گا' - اسکیم تقریبا 50 لاکھ چھوٹے کاروباریوں کی مدد کرے گی

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ دس ہزار روپے کا قرض ضرورت مند ٹھیلے والوں کو دیا جائے گا، لیکن یہ کوئی مقررہ رقم نہیں ہے۔ بینکوں سے مشاورت کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

'ٹھیلے والوں کو دس ہزار روپئے کا قرض دیا جائے گا'

author img

By

Published : May 14, 2020, 10:49 PM IST

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا کہ دس ہزار روپے کا قرض ضرورت مند ٹھیلے والوں کو دیا جائے گا، لیکن یہ کوئی مقررہ رقم نہیں ہے۔ بینکوں سے مشاورت کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کوویڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے چھوٹے کاروباریوں کی روزی روٹی پر منفی اثرپڑا ہے جس کو محسوس کرتے ہوئے مرکز نے جمعرات کے روز ایسے 50 لاکھ دکانداروں کو فائدہ دینے کے لئے 5000 کروڑ کی خصوصی کریڈٹ سہولت دینے کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پریس بریفنگ میں کہا، یہ اسکیم ایک ماہ کے اندر شروع کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 10 ہزار روپے کا قرض ضرورت مند دکانداروں کو دیا جائے گا، لیکن یہ مقررہ رقم نہیں ہے ، اور اس کا فیصلہ بینکوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

. انہوں نے کہا ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مالیاتی انعامات کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بہتر ادائیگی پربہتر کاروباری قرض فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم تقریبا 50 لاکھ چھوٹے کاروباریوں کی مدد کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف شعبوں کو فروغ دینے اور کسانوں اور غریبوں کی مدد کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپے فراہم کرنے کےاعلان کے دو دن بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے۔

کورونا وائرس وبائی مرض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے 50 دن سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ایک مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ موجودہ 3.0 لاک ڈاؤن 17 مئی کو ختم ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.