مسٹر نائیڈو نے سوشل نٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر لکھے ایک مضمون میں کہا ہے کہ 23 جولائی، ہندوستان کے جنگ آزادی کے دو اہم ہیرو کی سالگرہ ہے۔ بزرگ انقلابی ہیرو بال گنگادھر تلک (23 جولائی 1856) اور نوجوان انقلابی چندر شیکھر آزاد (23 جولائی 1906)۔
حالانکہ ان دونوں اہم شخصیتوں کی پیدائش میں تقریبا پچاس برسوں کا فرق ہے پھر بھی ہندوستان کے جنگ آزادی کو سمت دینے میں وہ دونوں ہی تحریک دینے کے منبع ہیں۔انہوں نےکہاکہ میرا ماننا ہےکہ آج کے نوجوانوں کو ان کی زندگی، شخصیت اور تحریک آزادی میں ان کی خدمات کے بارے میں جاننا چاہئے، پڑھنا چاہئے۔
میڈیا کو بھی صرف تقریبات کی نشریات تک محدود نہیں رہنا چاہئےبلکہ اس طرح کی تحریک دینےوالی کہانیوں کو مسلسل تشہیر کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس فیس بک پوسٹ کا مقصد ان دو عظیم شخصیتوں کے تئیں محض خراج عقیدت پیش کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں میں ایسے ہیرو کے بارے میں بیداری پیدا کرنا بھی ہے۔