ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے دوسرے دن اچھال دیکھنے کو ملا۔ طویل مدتی پالیسی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ کل بھی بجٹ پیش ہونے سے قبل بھی سینسکس 400 اور نفٹی 100 پوائنٹز کے پار تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے شروع سے ہی اچھال کا رجحان رہا اور غیر ملکی منڈیوں کے کمزور اشارے سے بھی اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ نہیں ہوا۔
کل کے بجت میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے کاروبار کو خود کفیل بنانے کی نہ صرف پہل کرنی ہوگی بلکہ اس میں تحقیق اور اختراعات پر بھی زور دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ سب سے زیادہ خریداری توانائی اور آٹو گروپز کمپنیز میں ہوئی تاہم ریلائنس گروپ کے حصص میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
سازگار بجٹ کی امید میں گھریلو سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز زبردست خریداری دیکھنے میں آئی۔