اس کے ساتھ ہی انہوں نے چاند پر اس کے 'سافٹ لینڈنگ' کا بھی اعتماد ظاہر کیا ہے۔
سیون نے کہا کہ 'ہم اس جگہ پر اتر رہے ہیں جہاں اس سے پہلے کوئی اور نہیں گیا ہے۔ ہمیں سافٹ لینڈنگ پر یقین ہے۔ ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں۔چاند کے جنوبی مدار پر چندریان ۔ 2 کا وکرم ماڈیول اترے گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنا کام بہت اچھے سے کیا ہے۔ اب ہم رات کے ریزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ یہ بہت بڑا موقع ہے اور چندریان 2 کے اترنے کا منظر دیکھنے کے لیے وزیراعظم مودی بھی آ رہے ہیں۔'
مودی، چندریان 2 کو دیکھنے کے لیے اسرو میں موجود رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی 60 اسکول کے طلبا بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود رہیں گے، یہ وہ طلبا ہیں جنہوں نے آن لائن اسپیس کوئز مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
'وکرم' ماڈیول کی چاند پر سافٹ لینڈنگ کے ساتھ ہی بھارت، امریکہ، روس، چین کے بعد چوتھا ملک بن جائے گا جو اس معرکہ کو سر کرے گا۔
زمین کے مدار پر تقریباً 23 روز تک چکر لگانے کے بعد کرافٹ کا چاند پر پہنچنے کا سفر 14 اگست کو شروع ہوا۔ شری ہری کوٹہ کے ستیش دھون اسپیس سے 22 جولائی کو یہ مشن لانچ کیا گیا تھا۔
بھارت کا چاند پر پہنچنے کا دوسرا مشن ستمبر 2008 میں چندریان ایک لانچ کرنے سے پہلے کابینہ میں منظور ہوا تھا۔