ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کسانوں کا مظاہرہ دو دنوں سے جاری ہیں، کسان ریاستی حکومت سے اپنے مسائل کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔
کسانوں کے مظاہرہ کے مقام پر کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈے بھی اس تحریک میں شامل ہرکر ریاستی حکومت کی سخت مخالفت کی۔
انہوں نے کہ موجودہ حکومت کسانوں سے صرف دس کوئنٹل تور خرید رہی ہے جب کہ کانگریس حکومت میں دوراقتدار 20 کوئنٹل فصلیں خریدی جاتھیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت بی جے پی کے جانب سے بیدر میں بند شکر کے کارخانہ دوبارہ شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی، مگر آج تک وہ شکر کا کارخانہ چالو نہیں کیا گیا۔
انہوں نے شکر کے کارخانے کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ضلع بیدرکے تمام تعلقہ جات کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات جلد سے جلد دینے کا مطالبہ کیا
رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈے نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے کسانوں کو قرض معافی کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اور ایک لاکھ روپے تک قرض معاف بھی کیا گیا تھا مگر اس وقت حذب مخالف میں رہی بی جے پی حکومت نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کسانوں کا پورا پورا قرض معاف کیا جائے، اب خود بی جے پی کی حکومت ہے اور کسانوں کا یہ حال ہے۔
انھوں نے موجودہ ریاستی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا کے ضلع بیدر کے کسانوں کے مسائل کو حل کریں