انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں آگرہ کے ایس ایس پی ببلو کمار نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ ایک خاص میٹنگ کی۔
جس میں انہوں نے اپنے آگرہ کے دورے کے دوران ٹرمپ کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔
دراصل 24 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس دوران، وہ آگرہ میں تاج محل کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ بھی مستعد ہوگیا ہے اور شہر کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی ببلو کمار نے کہا کہ 'ہماری بہت ساری ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔ عوامی وسائل، انٹیلیجنس اور ذاتی انتظام کے لئے ایک الگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ہم حکام کے ساتھ تمام انتظامات کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام ساتھی کوشش کررہے ہیں کہ ادھر ادھر گھوم کر انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔'