اس سیٹیلائٹ سری ہری کوٹہ سے 12 اکتوبر 2012کو چھوڑا گیا تھا۔
اس اہم سنگ میل کے تعلق سے بتاتے ہوئے ڈاکٹر ایس آر ایس پربھاکرن (جوائنٹ ڈائیرکٹر، ریسرچ ایس آر ایم آئی ایس ٹی) نے کہا کہ یہ سیٹیلائٹ گذشتہ دو برسوں سے زائد سے تمل ناڈو کے ضلع کنچی پورم میں واقع کیمپس کے گراؤنڈ کنٹرول سینٹر کو ڈاٹا بھیج رہا ہے۔
اس سیٹیلائیٹ نے رواں برس اکتوبر کی 11 تاریخ کو خلاء میں اپنے 9 سال مکمل کرلیے۔
ایس آر ایم آئی ایس ٹی کے صدر ڈاکٹر پی ستیہ نارائن نے اس کا تصور پیش کیا تھا، اس سیٹیلائٹ کو کرہ ارض میں کاربن ڈائی اکسائیڈ اور آبی بخارات کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
پروفیسر پربھاکرن نے کہا کہ اس سیٹیلائٹ کو اسرو کی مدد سے بھیجنے والے طلبا پر انہیں فخر ہے۔