ETV Bharat / bharat

اترا کھنڈ: ایک دن کی وزیر اعلی

اتراکھنڈ بچوں کی اسمبلی کی چائلڈ وزیر اعلی سرشٹی گوسوامی آج اسمبلی میں ریاست میں ہونے والے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کریں گی اور اس موقع پر محکموں کے افسران مختلف اسکیموں پر پانچ منٹ کی پریزنٹیشن دیں گے۔

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 7:52 AM IST

اترا کھنڈ کی ایک دن کی وزیر اعلی شرشٹی گوسوامی

ریاست اترا کھنڈ کی اسمبلی میں واقع کمرہ نمبر 120 میں آج بچوں کی اسمبلی منعقد ہوگی، ریاست میں 'نیشنل گرلز ڈے' کے موقع پر شرشٹی گوسوامی کو ایک دن کے لیے چائلڈ وزیر اعلی بنایا جائے گا۔ اتراکھنڈ بچوں کی قانون ساز اسمبلی تنظیم چائلڈ وزیر اعلی شرشٹی گوسوامی اسمبلی میں ریاست میں ہونے والے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کریں گی، اس موقع پر محکموں کے افسران مختلف اسکیموں پر پانچ منٹ کی پریزنٹیشن دیں گے۔

سرشٹی کو یہ موقع وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نے دیا ہے، نیز اس سلسلے میں اتراکھنڈ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی چیئرمین اوشا نیگی نے بھی اس معاملے میں چیف سکریٹری اوم پرکاش کو ایک خط بھیجا ہے۔ بطور وزیر اعلی سریشٹی اتراکھنڈ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گی۔

واضح ہو کہ سریشٹی کے والد پروین پوری دولت پور میں ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں، جبکہ والدہ سودھا گوسوامی خانہ داری کے امور انجام دیتی ہیں۔ ایک روز کی وزیر اعلی بننے والی شریشٹی گوسوامی کو اس سے پہلے 2018 میں بچوں کی قانون ساز اسمبلی تنظیم کا چائلڈ رکن اسمبلی منتخب کیا گیا تھا۔

سریشٹی کے والد پروین پوری کا کہنا ہے کہ وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔ ان کی بیٹی ایسی پوزیشن حاصل کرنے جارہی ہے جو بھارتی سیاست میں ایک نیا باب لکھے گا، انہوں نے اپنی بیٹی کو ایک دن کا وزیر اعلی بنائے جانے پر وزیر اعلی ٹریویندر سنگھ راوت کا شکریہ ادا کیا۔

اسی کے ساتھ ساتھ سریشٹی کی والدہ سودھا گوسوامی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے جو پوزیشن حاصل کی ہے اس سے ملک کے ہر والدین کو یہ پیغام ملے گا کہ بیٹیوں کو کبھی بھی آگے بڑھنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔ بیٹی اور بیٹے کو مساوی محبت، احترام اور موقع دیا جائے کیونکہ بیٹے کی طرح بیٹیاں بھی اپنی محنت کی وجہ سے ہر مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.