عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کا اگر موازنہ کریں تو سری لنکا کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل آٹھ میچ کھیلے گئے ہیں ان میں سے بھارت کو صرف تین میں اور سری لنکا کو چار میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم عالمی کپ میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ وہیں سری لنکا سیمی فائنل کے فہرست سے باہر ہو چکا ہے۔بھارت اگر اس میچ میں جیت حاصل کرتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں تین گھنٹے کے لیے ٹاپ کر جائے گا۔
بھارت پوائنٹس ٹیبل میں کس مقام پر رہے گا اس کا انحصار آسٹریلیا اور افریقہ کے میچ سے طئےہوگا