عالمی شہرت یافتہ اردو کے ممتاز شاعر راحت اندوری کے انتقال سے ملک بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس ممتاز شاعر کے یوں دنیا سے چلے جانے پر نہ صرف ادبی حلقوں بلکہ سیاسی حلقوں کی طرف سے خراج عقیدت کے پیغام سامنے آئے ہیں۔
اسی ضمن میں کابینہ وزیر چودھری بھوپندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے راحت اندوری کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'راحت اندوری کے گھر والوں سے مجھے بے حد ہمدردی ہے راحت اندوری کے انتقال سے بھارت کو نقصان ہوا ہے راحت اندوری نے اپنی شاعری کے ذریعہ بیرون ممالک میں بھی بھارت کا نام روشن کیا ہے'۔
واضح رہے کہ 11 اگست کو مدھیہ پردیش کے اربدو ہاسپٹل میں حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔ اس سے قبل وہ کرورونا سے بھی متاثر قرار دیے گئے تھے۔