اس موقع پر چھتیس گرھ کے ضلع دھمتری کی ایک بچی نے چھتیس گڑھی زبان میں گانا گاکر سب ہی کا دل موہ لیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس بچی کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔
ضلع دھمتری کے ڈونگر ڈولا کی رہنے والی آرو ساہو نے چھتیس گڑھ کے گانوں کو ایک نئی پہچان دلائی ہے، آرو نے صرف 11 برس کی عمر میں ہی مئی بڑے مقام حاصل کرلیے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر بھی ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
اس تعلق سے گلوکارہ آرو کا کہنا ہے کہ شروع شروع میں وہ اسکول میں گلوکاری کے مقابلوں میں حصہ لیا کرتی تھیں جس میں اکثر انھیں اول مقام حاصل ہوتا تھا اور ان کی اس کامیابی کی پیچھے ان کے والدین کی سب سے زیادہ محنت رہی ہے اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے گھر والوں کا ساتھ سب سے ضروری ہوتا ہے۔
آرو کا کہنا ہے کہ ان کے والد شیت کمار گانوں کا انتخاب کرتے ہیں اور وہ ان گانوں کی مشق کیا کرتی ہیں، آرو کی ماں کا پورنیما ساہو انھیں مشق کراتی ہیں۔
آرو کا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شروع شروع میں انھیں چھتیس گڑھ کے گانوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور لیکن ان اپنی ریاست کے گانوں میں بھی انھیں دلچسپی ہوگئی ہے اور وہ اس زبان کے گانوں کو ایک نئی پہچان دلانا چاہتی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ذریعے آرو ساہو نے دنیا بھر کی تمام خواتین کو پیغام دیا ہے کہ 'کوشش ہمیشہ جاری رکھنا چاہیے جب تک کامیابی نہ مل جائے'۔