ETV Bharat / bharat

یوم فوج پر ای ٹی وی بھارت کی خاص رپورٹ

author img

By

Published : Jan 15, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Jan 15, 2020, 1:40 PM IST

آج ملک میں 72واں یوم فوج منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفینس اسٹاف کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہوں نے نیشنل وار میموریئل پر ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

indian army day 2020
indian army day 2020

یوم فوج کو ملک بھر میں سبھی آرمی ہیڈکوارٹرز میں منایا جاتا ہے، اس موقع پر فوج اور ملک کی عوام اور حکومتیں ملک کے لیے قربان ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔

آج صبح دہلی میں موجود نیشنل وار میموریل پر چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ساتھ تینیوں افواج کے سربراہوں نے ہلاک ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں آرمی چیف جنرل ایم ایم نراونے نے یوم فوج کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

Army day
یوم فوج کے موقع پر آرمی چیف جنرل ایم ایم نراونے کی مبارک باد

یوم فوج کیوں منایا جاتا ہے؟
یوم فوج لیفٹینینٹ جنرل کے ایم کری اپا کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنرل کری اپا سنہ 1949 میں برٹش کمانڈر ان چیف جنرل فرانسز بچر سے چارج لے کر بھارتی فوج کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کی اور فوجیوں کی یاد میں یہ دن یوم فوج کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بھارتی فوج کو یکم اپریل سنہ 1895 میں تشکیل دیا گیا تھا، ملک کی آزادی کے بعد 15 جنوری سنہ 1949 فوج کو پہلا بھارتی کمانڈر ان چیف ملا تھا۔

لیفٹینینٹ جنرل کری اپا کون تھے؟
لیفٹینینٹ جنرل کری اپا نے سنہ 1947 میں بھارت - پاکستان کی جنگ میں حصہ لیا تھا، انہیں فیلڈ مارشل آف انڈیا کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

جنرل کری اپا کرناٹک کے رہنے والے تھے اور انہوں نے تین دہائیوں تک بھارتی فوج میں اپنی خدمات انجام دی۔ بھارتی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف بننے سے پہلے انھوں نے آرمی کی ایسٹرن اور ویسٹرن کمانڈ کی سربراہی بھی کی۔

K. M. Cariappa
فیلڈ مارشل کوڈاندیرا مدپا کری اپا

یوم فوج پر جشن
یوم فوج پر دہلی پریڈ گراؤنڈ میں آرمی ڈے پریڈ منعقد کی جاتی ہے، اس دوران دو افواج کے سربراہ اس پریڈ میں شریک ہو تے ہیں۔

اس بار یوم فوج کے موقع پر خاص بات یہ رہی کہ بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت نے بھی پریڈ میں شرکت کی، جنرل بپن راوت نے 31 دسمبر سنہ 2019 کو سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالا ہے۔

یوم فوج کے موقع پر آرمی چیف جوانوں، بیٹیلینز کو گیلنٹری اوارڈ سے نوازتے ہیں، اس بار 15 فوجی جوانوں اور 18 بیٹیلنز کو گلینٹری آوارڈ دیا گیا ہے۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر آرمی چیف راجاجی مارگ پر واقع انکی سرکاری رہائش گاہ پر روایتی استقبال کی میزبانی کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں صدر ، وزیر اعظم ، کابینہ کے وزراء ، مسلح افواج کے اعلی افسران ، سابق فوجی سربراہان شریک ہوتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jan 15, 2020, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.