لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش بدھوڑی کو ایوان میں بیٹھ کر تبصرہ کرنے پر تنبیہ کی۔
انہوں نےکہا کہ ' اگر ایسا برتاؤ جاری رہا تو مجبوراً انہیں کارروائی کرنی ہوگی'۔
ایوان میں آج وقفہ سوالا ت کے دوران مؤترا سوال پوچھنا چاہتی تھیں، لیکن وہ اپنی مقررہ سیٹ پر نہیں تھیں۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ اگر رکن کو سوال پوچھنا ہے توانہیں اپنی سیٹ پر جانا چاہیے۔ اس کے جواب میں ترنمول رکن نے کہا کہ اسپیکر کو برسراقتدار پارٹی کے ارکان کو بھی یہ نصیحت دینی چاہیے۔ انہیں دونوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کرنا چاہیے۔
مسٹر اوم برلا نے اس پر مسز موترا سے کہا کہ وہ بیٹھے بیٹھے تبصرہ نہ کریں ورنہ انہیں مجبور اً کارروائی کرنی ہوگی۔
انہوں نے ایوان میں ترنمول کانگریس کے رہنما سدیپ بندو اپادھیائے سے بھی کہا کہ وہ اپنے رکن کو ایوان کے اقدار کے بارے میں بتائیں۔
مسٹر بندو اپادھیائے نے کہا کہ وہ اپنے رکن کو اس کے بارے میں بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ موئترا پہلی بار ایم پی بنی ہیں۔ وہ کافی ہوشیار اور اچھی مقرر بھی ہیں۔
انہوں نے اسپیکر سے مسز موئترا پر 'اپنی کرپا بنائے رکھنے' کی بھی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: دہلی: الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس
کچھ دیر بعد ہی وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اسپیکر نے بیٹھے بیٹھے تبصرہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش بدھوڑی کو بھی خبردار کیا اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھ وال سے مسٹر بدھوڑی کو ایوان کا ادب سکھانے کی نصیحت دی۔