میں بھی چوکیدار مہم کے تحت بارہ بنکی میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرنے آئے ریاست اتر پردیش کے نائب وزیراعلی دنیش شرما نے کہا کہ سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس میں اندرونی خلفشار ہے اور یہ تینوں جماعتیں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی چاہتی ہے کہ بی ایس پی کی شکست ہو اور بی ایس پی کے کارکنان چاہتے ہیں کہ سماجوادی پارٹی کو شکست ہو اور اتنا ہی نہیں یہ دونوں پارٹیاں چاہتی ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس ہار جائے۔
دنیش شرما نے راہل گاندھی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ راہل کو اتر پردیش میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے، اسی لیے وہ کیرالہ سے بھی انتخابات میں قسمت آزما رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں مودی لہر تھی لیکن 2019 میں مودی طوفان ہے اور اس طوفان میں ساری پارٹیاں بیک فٹ پر چلی جائیں گی۔