محترمہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کو اس معاملے میں ایک مکتوب کے ذریعے کہا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے سامنے کئی چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں۔
کووڈ-19 کے خلاف اس جنگ میں ہماری معیشت ایک مسئلہ بن گئی ہے جس پر فوری توجہ دے کر اسے حل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے اس معاملے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا گیا تو ملک کی معیشت پر اس کے نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے نمٹنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن جائے گا۔
انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ' اس بحران سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے چھوٹے، مائیکرو اور متوسط صنعتوں (ایم ایس ایم ای) میں جان پھونکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئےایک لاکھ کروڑ روپے کے 'کریڈیٹ گارنٹی فنڈ' کی تشکیل کرکے اس شعبہ میں فوری لیکوڈیٹی لانے اور صنعتوں کو ضرورت پڑنے پر مناسب سرمایہ فراہم کرانے کا نظم کرنا چاہئے'۔