سونیا گاندھی کو 30 جولائی2020 کو باقاعدہ جانچ اور معائنہ کے لئے سر گنگا رام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ محترمہ گاندھی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ہسپتال سے چھٹی کے وقت کانگریس صدرکی صحت بہتر تھی۔
یہ بھی پڑھیے:نیپال نظرثانی نقشہ بھارت اور عالمی برادری کو بھیجنے کا خواہاں
ہسپتال کے میڈیکل بلیٹن کے مطابق کانگریس صدر 30 جولائی2020 کی شام سات بجے ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔
جنہیں آج دوپہر ایک بجے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بلیٹن کے مطابق محترمہ گاندھی کی صحت فی الحال بہتر ہے۔