ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی کو وقتی طور پر دہلی سے باہر جانے کا مشورہ - کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سینے کے انفیکشن

سونیا گاندھی جمعہ کی سہ پہر دہلی سے دوسرے مقام پر شفٹ ہو سکتی ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ راہل گاندھی یا پرینگا واڈرا گاندھی ہو سکتی ہیں۔

Sonia Gandhi
Sonia Gandhi
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 12:46 PM IST

Updated : Nov 20, 2020, 1:31 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سینے کے انفیکشن کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں پھیلی آلودگی سے بچنے کے لئے کچھ دنوں کے لئے دہلی سے باہر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کچھ دنوں کے لئے گوا یا چنئی میں منتقل ہو سکتی ہیں۔

سونیا گاندھی جمعہ کی سہ پہر دہلی سے دوسرے مقام پر شفٹ ہو سکتی ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ راہل گاندھی یا پرینگا واڈرا گاندھی ہو سکتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگست میں اسپتال سے ریلیز ہونے کے بعد بھی سونیا گاندھی مسلسل ٹریٹمنٹ اور دوائیں لے رہی ہیں۔ دہلی میں پیدا شدہ آلودگی کے باعث ان کے چیسٹ میں انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں دہلی چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔

واضح ہو کہ سونیا گاندھی کو ایسے وقت میں دہلی چھوڑنا پڑ رہا ہے جب بہار اسمبلی انتخابات میں ہار کے بعد پارٹی کے اندر سے بغاوتی آواز سنائی دے رہی ہے اور پارٹی کا ایک بڑا حصہ پارٹی کے متعلق پارٹی پلیٹ فارم کے بجائے میڈیا میں بیان دے رہا ہے۔

اس بیان دینے میں پارٹی کے وہ بڑے رہنما بھی شامل ہیں جن کے مکتوب کے متعلق گزشتہ دنوں کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔

سونیا گاندھی کو 30 جولائی کی شام دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد 12 ستمبر کو وہ اپنے معمول کے طبی معائنے کے لئے کچھ دنوں کے لئے بیرون ملک چلی گئی تھیں۔ اس دوران راہل گاندھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دوران دونوں کانگریس رہنماؤں پارلیمنٹ کا مان سون اجلاس سے غیر حاضر رہے تھے۔ پارلیمانی اجلاس 14 سے 23 ستمبر تک وبائی امراض کے دوران خصوصی شرائط کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔

واضح وہ کہ کانگریس صدر گذشتہ سال جنوری میں بھی کچھ دنوں کے لئے گوا شفٹ ہوئی تھیں جہاں سے ان کی سائیکلنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Last Updated : Nov 20, 2020, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.