ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی استعفی دینے کی خواہش مند

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کانگریس قیادت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کنبہ ہی پارٹی کو متحد رکھ سکتا ہے۔

sonia gandhi
sonia gandhi
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:20 PM IST

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پیر کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے پارٹی قیادت اور تنظیم میں بنیادی تبدیلی سے متعلق 23 سینئر لیڈروں کے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو تحریر کردہ خط سے پیدا ہوئی غیر معمولی صورتحال کے درمیان محترمہ گاندھی نے استعفی دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے کچھ سینئر لیڈروں نے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے قبل محترمہ گاندھی کو خط سونپ کر ایک طرح سے میٹنگ کا ایجنڈہ طے کرلیا ہے اور اب پارٹی کے اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ کی میٹنگ میں اس معاملہ پر غور و خوض ہونا یقینی ہے۔

پارٹی لیڈروں نے یہ خط سات اگست کو محترمہ گاندھی کو لکھا اور اس میں پارٹی تنظیم میں بنیادی تبدیلی کی بات کہی۔

انہوں نے بتایا 'پارٹی کے سینئر لیڈروں سے قیادت اور تنظیم میں تبدیلی سے متعلق ملے خط کے بعد محترمہ گاندھی نے عہدہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے نئے لیڈر کو پارٹی کی کمان سونپنے کی بات کہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا گیا: ممبئی ہائیکورٹ کا تاثر

کانگریس کے سینئر لیڈروں نے دعوی کیا کہ خط میں محترمہ گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کے خلاف کچھ نہیں بولا گیا ہے۔ اس میں اعلی قیادت کی تنقید کی بجائے ان کی تعریف کی گئی ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں ان کے تعاون کی ستائش کی گئی ہے۔

اسی درمیان پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کانگریس قیادت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کنبہ ہی پارٹی کو متحد رکھ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.